ابنا: ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں نےحلب میں فضائیہ کے سکیورٹی دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی سکیورٹی عمارت پر حملے میں کئی ہزار مسلح شدت پسندوں نے شرکت کی لیکن شامی فورسز نےان کے اس حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2 ہزار دہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں ۔ شامی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا یہ حملہ شدید ترین حملہ تھا جس میں انھوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا لیکن شامی فوج نےگن شپ ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کی مدد سے امریکہ اورسعودی عرب نواز القاعدہ دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے ذرائع کے مطابق پہلی لڑائی10 گھنٹے تک جب کہ دوسری لڑائی 8 گھنٹے تک جاری رہی ، اور شامی فورسز نے مسلح دہشت گردوں کو فضائیہ کی سکیورٹی عمارت کے قریب نہیں آنے دیا۔
.......
/169